کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رحجان رہا۔

کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 107 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ آج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 46ہزار 636 کی سطح پر تھا۔ایک وقت میں 100 انڈکس میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا  اور یہ 46 ہزار 691 کی سطح پر پہنچ گیا،تاہم اسکے بعد واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ جب دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 46ہزار 528 کی سطح پر تھا۔

مزید :

قومی -