مرزا اشتیاق بیگ کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی اکنامک ایڈوائزری بورڈ میں شامل کرلیا گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف معاشی ماہر مرزا اشتیاق بیگ کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی اکنامک ایڈوئزری بورڈ میں شامل کرلیا گیاہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔اکنامک ایڈوائزری بورڈ مسلم لیگ(ن) کی معاشی پالیسی کو ترتیب دیتا ہے۔اس بورڈ میں شہباز شریف، اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال، محمد زبیر، سینیٹر مشاہد حسین سعید اور مفتاح اسماعیل جیسے اہم رہنما شامل ہیں۔