سیکیورٹی فورسز کی بڑ ی کامیابی ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر مارا گیا

سیکیورٹی فورسز کی بڑ ی کامیابی ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ...
سیکیورٹی فورسز کی بڑ ی کامیابی ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر مارا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شمالی وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد کمانڈر صفی اللہ مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگرد صفی اللہ غیر سرکاری تنظیم کی چار خواتین کے قتل اور 2020 میں ایف ڈبلیو او انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشتگرد صفی اللہ سکیورٹی فورسز پرآئی ای ڈی حملوں اور ان کی منصوبہ بندی، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -