آدمی نے نیا گھر خریدا، اس کی دیوار توڑی تو اندر سے کئی سال پرانی گڑیا نکل آئی، اس کے ساتھ کاغذ پر کیا لکھا تھا؟ دیکھ کر واقعی ہوش اُڑ گئے

آدمی نے نیا گھر خریدا، اس کی دیوار توڑی تو اندر سے کئی سال پرانی گڑیا نکل آئی، ...
آدمی نے نیا گھر خریدا، اس کی دیوار توڑی تو اندر سے کئی سال پرانی گڑیا نکل آئی، اس کے ساتھ کاغذ پر کیا لکھا تھا؟ دیکھ کر واقعی ہوش اُڑ گئے
سورس: Pxhere (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک آدمی نے نیا گھر خریدا اور اس گھر کی دیوار سے ایک ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 32سالہ شخص کا نام جوناتھن لیویس ہے جس نے برطانوی شہر لیورپول میں نیا گھر خریدا۔ گھر خریدنے کے چند دن بعد اسے بالائی منزل کی طرف جانے والی سیڑھیوں کے ساتھ دیوار میں ایک چھوٹا سا سوراخ نظر آیا۔ اس نے سوراخ میں دیکھاتو احساس ہوا کہ دیوار میں کوئی خلاءموجود ہے۔
تجسس کے مارے جوناتھن نے اس جگہ سے دیوار توڑی تو اندرخالی جگہ موجود تھی جس میں ایک گڑیا رکھی ہوئی تھی اور اس گڑیا کے ہاتھوں میں ایک خط تھمایا ہوا تھا، جس کی تحریر نے جوناتھن کی راتوں کی نیند اڑا دی۔ رپورٹ کے مطابق اس خط میں لکھا تھا کہ ”محترم پڑھنے والے/گھر کے نئے مالک، مجھے آزادی دلانے پر شکریہ۔میرا نام ایملی ہے۔ میرے اصل مالک 1961ءمیں اس گھر میں رہتے تھے۔ مجھے وہ پسند نہیں تھے لہٰذا انہیں یہاں سے جانا پڑا۔ انہوں نے یہاں صرف اتنا کیا کہ گیت گائے اور شادی کی۔ یہ سب کریہہ آمیز تھا۔ میں نے ان کو خنجر سے موت کے گھاٹ اتارنے کا انتخاب کیا۔ امید کرتی ہوں کہ تمہارے پاس بھی خنجر ہوں گے۔امید ہے تمہیں پرسکون نیند آئے گی۔“ 
لیورپول ایکو سے گفتگو کرتے ہوئے جوناتھن نے بتایا ہے کہ ”میں نے چند ہفتے قبل ہی یہ گھر خریدا ہے۔جب دیوار سے یہ گڑیا برآمد ہوئی تو میں نے اپنے سٹیٹ ایجنٹ سے بات کی تو اس نے بتایا کہ اس گھر کی دہائیوں سے تزئین و آرائش نہیں کی گئی اور ممکنہ طور پر یہ گڑیا 60کی دہائی سے ہی اس دیوار میں موجود ہو سکتی ہے۔ ایجنٹ کا کہنا تھا کہ چار پانچ سال قبل صرف کچن کی تعمیر و مرمت کرائی گئی تھی۔ “ رپورٹ کے مطابق جوناتھن کو اس کے دوست اور فیملی کے لوگ نصیحتیں کر رہے ہیں کہ وہ اس گھر کو واپس فروخت کے لیے پیش کر دے اور خود کسی اور جگہ پر منتقل ہو جائے تاہم جوناتھن کا کہنا ہے کہ ”اگرچہ یہ خط خوفزدہ کردینے والا ہے لیکن میں اسی گھر میں ہی رہوں گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -