نیلسن منڈیلا کے داماد اورافریقی ملک کے شہزادے دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی پر میدان میں آگئے ، دنیا سے بڑا مطالبہ کردیا
جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کے داماد اورسوازی لینڈ کے بادشاہ کے بھائی پرنس موذی دالمینی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چند روز قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز منسوخ کر دی ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا،میں نے لاہور،اسلام آباد،کراچی کا دورہ کیا تھا پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر کے سیریز دوبارہ شروع کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا نیلسن منڈیلا کا قول ہے کہ لوگوں کو آپس میں متحد کریں ہمیں کھیلوں کے ذریعے لوگوں کو متحد کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی کو چاہئے کہ وہ کھیل شروع کریں تاکہ لوگ کرکٹ سے لطف اندوزہوسکیں۔پرنس موذی دلامنی نے مزید کہا ایسی دھمکیوں سے نہیں گھبرانا چاہئے جوپاکستان کا امیج خراب کرنے کے لئے ہوتی ہیں،کسی اور ملک میں بھی ایسی صورت حال ہوسکتی ہے،نیوزی لینڈ میں بھی حملے ہوئے ہیں،ایسی باتوں کو اتنی سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے کہ کھیلوں کے انعقاد کو ہی ختم کر دیا جائے۔
نیلسن منڈیلا کے داماد کا کہنا ہے نیوزی لینڈ کا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنا مایوس کن ہے۔میں پاکستان میں کراچی،لاہور،سیالکوٹ اور اسلام آباد سمیت دیگر حصوں میں جاچکا ہوں پاکستان محفوظ ملک ہے۔کھیل کو ملکوں کو جوڑنے کے لئے استعمال ہونا چاہیے#PAKvNZ pic.twitter.com/yq25RDwH0L
— Muhammad Umair (@MohUmair87) September 20, 2021