ایران کے ایٹمی سائنسدان کو قتل کرنے کے لیے اسرائیل نے روبوٹک مشین گن کا استعمال کیا ، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

ایران کے ایٹمی سائنسدان کو قتل کرنے کے لیے اسرائیل نے روبوٹک مشین گن کا ...
ایران کے ایٹمی سائنسدان کو قتل کرنے کے لیے اسرائیل نے روبوٹک مشین گن کا استعمال کیا ، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

  

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل نے ایرانی سائنسدان کو قتل کرنے کے لیے روبوٹک مشین گن کا استعمال کیا ۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایرانی سائنسدان کو قتل کرنے کے لیے روبوٹ مشین استعمال کی تھی۔

 امریکی ،اسرائیلی اور ایرانی حکام نے بھی روبوٹ مشین کے ذریعے محسن فخری زادہ کے قتل کی تصدیق کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے روبوٹک گن کے پرزے مختلف ذرائع سے ایران سمگل کیے اور ان پرزوں کو پک اپ ٹرک میں نصب کیا گیا۔ٹرک کے مختلف اطراف کیمرے لگائے گئے تھے، ٹرک میں نصب روبوٹک مشین گن کو سیٹلائٹ سے کنٹرول کیا گیا، مشن مکمل ہونے کے بعد ٹرک کو نصب بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔خیال رہےکہ ایران کے ایٹمی پروگرا م کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر 2020 کو تہران میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -