ڈیلیوری بوائز کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ، نیا حکمنامہ جاری

ڈیلیوری بوائز کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ، نیا حکمنامہ جاری
ڈیلیوری بوائز کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ، نیا حکمنامہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیلیوری بوائز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں مختلف ڈیلیوری کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں میں بھرتی کیے جانے والے ڈیلیوری بوائز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہونا چاہیے,مشاہدے میں آیا ہے کہ ڈیلیوری بوائز ہیلمٹ کا استعمال بھی نہیں کرتے، بغیر نمبر پلیٹ کے تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہیں، ڈیلیوری بوائز لائن وائلیشن اور ریڈ سگنل کی خلاف ورزی بھی کرتے ہیں،نوٹسز جاری کرنے کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملد کو یقینی بنانا ہے۔

خیال رہےاسلام آبادمیں ڈیلیوری سروس فراہم کرنےوالی متعددکمپنیاں کام کررہی ہیں,کھانا، سبزیاں اور ادویات گھروں تک پہنچانے والی کمپنیوں میں ڈیلیوری سٹاف بھرتی کرنےسےقبل لائسنس نہیں دیکھاجاتا،کسی حادثے کی صورت میں کمپنی فیلڈسٹاف کی مالی یااخلاقی مددبھی نہیں کرتی،ڈیلوری بوائز پر کمپنی کی جانب سے دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ وہ جلد ازجلد آرڈر پہنچائیں،آرڈر کو بروقت پہنچانے کیلئے ڈیلوری بوائز اکثر ٹریفک قوانین کا خیال نہیں کرتے اور اپنی جان بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔