انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اہم رکن قومی اسمبلی کے خلاف فرد جرم عائد کردی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں علی وزیر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے علی وزیر پر فرد جرم عائد کی تاہم علی وزیر نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کرلیا۔عدالت نے مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ علی وزیرکے خلاف شاہ لطیف اور سہراب گوٹھ تھانوں میں دو مقدمات درج ہیں۔