”پاکستان میں اپنے گھر جیسے تحفظ کا احساس ہوا“ 9 خواتین امریکی بائیکرز نے پاکستان بھر کے14 روزہ سفر کے بعد دنیا کولاجواب پیغام دے دیا

”پاکستان میں اپنے گھر جیسے تحفظ کا احساس ہوا“ 9 خواتین امریکی بائیکرز نے ...
”پاکستان میں اپنے گھر جیسے تحفظ کا احساس ہوا“ 9 خواتین امریکی بائیکرز نے پاکستان بھر کے14 روزہ سفر کے بعد دنیا کولاجواب پیغام دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)امریکہ کی نو  خواتین بائیکرز نے 14 روز تک پاکستان میں 2200 کلومیٹر کا سفر کرکے تاریخ رقم کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان کے سفر پر آئی امریکہ  کی 9 ریاستوں کی 9 خواتین بائیکرز نے 14 روز میں اسلام آباد سے ناران، گلگت، بلتستان اور چترال کے پہاڑوں تک کا سفر طے کیا۔بائیکرز نے پاکستان کے فطری حسن اور عوام کے بھرپور خلوص و محبت کا لطف اٹھایا۔بائیکرز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تو سب ہی دوست ہیں اور اپنے گھر جیسا تحفظ کا احساس ہے۔ منتظمین کا کہنا تھا امریکی بائیکرز نےافغانستان کی صورتحال کو اپنے ٹور پر اثرانداز نہیں ہونے دیا۔ٹور کے آخری روز امریکی بائیکرز کا کہنا تھا کہ دوسروں کی باتوں میں آنے کے بجائے غیرملکی خود پاکستان آئیں تو خدشات کے سارے بادل خود چھٹ جائیں گے۔

مزید :

کھیل -