’یہ انگلینڈ آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور امریکہ کا باہمی فیصلہ تھا ‘ انگلینڈ کے دورے کی منسوخی پر شعیب اختر شدید برہم 

’یہ انگلینڈ آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور امریکہ کا باہمی فیصلہ تھا ‘ انگلینڈ کے ...
’یہ انگلینڈ آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور امریکہ کا باہمی فیصلہ تھا ‘ انگلینڈ کے دورے کی منسوخی پر شعیب اختر شدید برہم 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق کرکٹر شعیب اختر نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔جیو نیوز سے گفتگو میں شعیب اختر کا کہنا تھاکہ انگلش ٹیم کی دورہ منسوخی کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ تھا، یہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اور امریکہ کے باہمی تعاون کے ساتھ کیا گیا فیصلہ ہے،اگر میں چیئر مین پی سی بی ہوتا تو نیوزی لینڈ سے کبھی کرکٹ نہ کھیلتا۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ طے پاچکا تھاکہ پاکستان کا بیانیہ خراب کرنا ہے اور کردیا ہے، یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں، پہلے دیکھ تو لیں پاکستان میں حالات کیا ہیں؟شعیب اختر کا کہنا تھاکہ میری خواہش تھی کہ کاش انگلینڈ پاکستان آجائے اوریہ بیانیہ دے سکیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے لیکن انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کا ساتھ دیا۔ان کا کہنا تھاکہ آپ کو فوجی نکالنے ہوتے ہیں تو پاکستان سے زیادہ کوئی اچھا ملک نہیں ہوتا اور جب فلائٹ نہ مل رہی ہو تو پی آئی اے سے زیادہ اچھی فلائٹ نہیں ملتی، جب ضرورت پڑتی ہے تو ہمارا سب اچھا ہوجاتا ہے اور جب ضرورت نہیں رہتی پھر ہمارا سب کچھ برا ہوجاتا ہے۔ 

مزید :

کھیل -