فحش فلموں کے کیس میں گرفتار شلپا شیٹھی کے شوہر کو ضمانت مل گئی

فحش فلموں کے کیس میں گرفتار شلپا شیٹھی کے شوہر کو ضمانت مل گئی
فحش فلموں کے کیس میں گرفتار شلپا شیٹھی کے شوہر کو ضمانت مل گئی

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے کیس میں ضمانت مل گئی۔گزشتہ دنوں ممبئی پولیس نے شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی مقامی عدالت نے راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔عدالت نے اداکارہ کے شوہر کو 50 ہزار بھارتی روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ان پر مقامی پولیس کو بتائے بغیر شہر چھوڑنے پر پابندی لگادی ہے۔

مزید :

تفریح -