بھارت میں سادھو سنتوں کی سب سےبڑی انتہا پسندہندو تنظیم اکھاڑا پریشد کے صدرمہنت نریندرگری نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

بھارت میں سادھو سنتوں کی سب سےبڑی انتہا پسندہندو تنظیم اکھاڑا پریشد کے ...
بھارت میں سادھو سنتوں کی سب سےبڑی انتہا پسندہندو تنظیم اکھاڑا پریشد کے صدرمہنت نریندرگری نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پریاگ راج(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستان میں سادھو سنتوں کی سب سے بڑی انتہا پسندہندو تنظیم کے صدر اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے قریبی ساتھی مہنت نریندرگری نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی،ان کی لاش باگھنبری مٹھ میں رسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی،پولیس کو لاش کے قریب سے ہی ایک خود کشی نوٹ بھی ملا ہے،اکھاڑا پریشد کے صدر نریندرگری کی موت کی خبر ملتے ہی ایودھیا میں سوگ کی لہر پھیل گئی ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق مہنت نریندر گری کا کمرہ اندر سے بند پایا گیا تھا،جب  شک کی بنیاد پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے مہنت نریندر گری کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس کو  لاش کے قریب ہی  ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے جس میں مہنت نریندرگری کے ذہنی طور پر پریشان ہونے کا بھی ذکر ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ مہنت نریندر گری پچھلے کچھ دنوں سے شدید ذہنی پریشانی کا شکار تھے۔پولیس نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ اس کی موت کی وجہ خودکشی ہے یا کچھ اور تاہم  ان کی"مشکوک موت" کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے اور کسی کو بھی مٹھ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جبکہ فرانزک ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں ۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق  مہنت نریندر گری کا اپنے ایک شاگرد آنند گری سے کچھ عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا، کچھ دن پہلے مہنت نریندر گری اور ان کے شاگرد کےدرمیان اس تنازعہ کےحوالےسےتصفیہ ہواتھا،شاگردکےمعافی مانگنےکے بعدمہنت گری نےبھی اسےمعاف کردیا تھا۔دوسری طرف  مہنت نریندر گری کی مبینہ خودکشی کی خبر ملتے ہی بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے  اکھاڑا پریشد کے صدر کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے ۔