پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر بھارتی بلے باز بھی انگلینڈ کے خلاف بول پڑے

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وسیم جعفر نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے مایوسی کا اظہار کرنے کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ہر وجہ موجود ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے کورونا وبا کے دوران ویکی نیشن سے قبل انگلینڈ کا دورہ کیا۔انگلینڈ پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز دونوں کا بہت قرض تھا۔کم سے کم سے انگلینڈ کو دورہ منسوخ نہیں کرنا چاہیے تھا،جب کرکٹ منسوخ ہوتی ہے تو کوئی بھی نہیں جیتتا۔
The @TheRealPCB have every reason to be disappointed with the ECB. Pak and WI toured England last year during pandemic before vaccines. England owes so much to both Pak and WI. Least ECB could do is not cancel the reciprocal tours. There are no winners when cricket is cancelled.
— Wasim Jaffer (@WasimJaffer14) September 20, 2021