کراچی سے سعودی عرب جانے والی پرواز سے چرس برآمد ، پی آئی اے کے عملے میں کھلبلی مچ گئی 

کراچی سے سعودی عرب جانے والی پرواز سے چرس برآمد ، پی آئی اے کے عملے میں ...
کراچی سے سعودی عرب جانے والی پرواز سے چرس برآمد ، پی آئی اے کے عملے میں کھلبلی مچ گئی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) اور کسٹمز حکام نے کراچی ائیرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے پر چھاپہ مار کر منشیات برآمد کر لی۔

جیو نیوز کے مطابق کسٹمز ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر پیر کی شام 7 بجے سے طیارے کی تلاشی شروع کی گئی، سراغ رساں کتوں کی مدد سے 3 گھنٹے تلاشی کے دوران دمام جانے والے طیارے سے منشیات برآمد ہوئی۔ نامعلوم ملزمان نے پی آئی اے کی پرواز PK 9245 کے بوئنگ 777 طیارے کے ٹوائلٹ میں خفیہ طور پر منشیات چھپا رکھی تھی۔ منشیات کی برآمدگی کے بعد گراو¿نڈ ہینڈلنگ فلائٹ کچن سمیت دیگر شعبوں کے افسران اور ملازمین سے حکام نے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے کہ منشیات طیارے میں کیسے پہنچی؟ اس معاملے پر اے این ایف اور کسٹمز نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔منشیات برآمدگی کے معاملے پر شعبہ انجینئرنگ کے حکام سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

مزید :

قومی -