سٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ انٹارکٹیکا سمیت تمام براعظموں پر فعال ہوگیا، ایلون مسک کا اعلان

سٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ انٹارکٹیکا سمیت تمام براعظموں پر فعال ہوگیا، ...
سٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ انٹارکٹیکا سمیت تمام براعظموں پر فعال ہوگیا، ایلون مسک کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایلون مسک کا کہنا ہے کہ سٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ اب انٹارکٹیکا سمیت تمام براعظموں پر فعال ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق سٹار لنک نیٹ ورک بنیادی طور پر ایسے دیہی مقامات کے لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جنہیں زمینی ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ پچھلے ہفتے مسک کی کمپنی سپیس ایکس نے انٹارکٹیکا کے میک مرڈو سٹیشن پر اپنے اسٹار لنک انٹرنیٹ ٹرمینلز میں سے ایک کا تجربہ بھی کیا تھا۔
پیر کو ایلون مسک نے ٹوئٹر پر باضابطہ طور پراعلان کیا، 'سٹار لنک اب انٹارکٹیکا سمیت تمام براعظموں پر فعال ہے۔'اس سے پہلے کی ایک ٹویٹ میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سٹار لنک کو صرف پرامن مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
سپیس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق سٹار لنک انٹرنیٹ خلا کے ویکیوم کے ذریعے معلومات بھیجنے کا کام کرتا ہے، یہ فائبر آپٹک کیبل کے مقابلے میں بہت زیادہ تیزی سے سفر کرتا ہے اور بہت زیادہ لوگوں اور مقامات تک پہنچ سکتا ہے۔