خدمت، یونائیٹڈ اور جعفریہ الائنس کا پینل میرٹ پر ووٹ کا حقدار
لاہور (انٹرویو میاں اشفاق انجم، تصاویر ایوب بشیر) بلوچستان کے سینئر حج آرگنائزر جمال ترا کئی کی مرکزی چیئرمین ہوپ پاکستان کیلئے نامزدگی خوش آئند ہے کورونا کے بعد ہونیو ا لے حج 2022ء میں مسعود شنواری اور ان کی ٹیم کی قابل قدر خدمات ٹریڈ کیلئے نیک شگون ہے، امتیاز الدین چودھری چیئرمین ہوپ پنجاب نے اپنی جیب سے خرچ کرنے اور حسا با ت کے نظام کو شفاف بنانے کیلئے جو عملی اقدامات کئے ہیں ستائش کی جانی چاہئے،24 ستمبر کے الیکشن میں خدمت، یونائیٹڈ اور جعفریہ الائنس کا پینل میرٹ پر ووٹ کا حقدار ہے ملک بھر کی ہوپ کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا رکھنے کیلئے ہر طرح کی قربانی دینگے۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین ہوپ پنجاب صفہ انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو احسان اللہ چودھری نے ہوپ پنجاب کی اے جی ایم کے کامیاب انعقاد کے موقع پر ”روزنامہ پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا ہم نعروں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں، پنجا ب بھر کے حج آرگنائزر 5 سال سے حساب مانگ رہے ہیں،حساب دینے کی بجائے سارے کھاتے دفتر سے غائب کر دینا عقلمندی نہیں، خدمت یونائیٹڈ جعفریہ الائنس کے مشترکہ چیئرمین امتیاز الدین چودھری نے حج 2022ء میں ناممکن کو ممکن بنا کر حج سے پہلے جنم لینے والے خدشات کو ختم کیا، وقت اور پیسے لگائے، حج آرگنائزر کی امانتوں کی حفاظت کی، ایچ سی ایف پر سیاست کرنیوالوں کو حقائق سے آگاہ کیا۔ احسان اللہ چودھری نے کہا 30 ستمبر تک مسعود شنواری چیئرمین ہیں یقینا ان کے احکامات چلیں گے،یکم اکتوبر سے جمال ترا کئی چیئرمین ہونگے، ان کو ہر طرح سے مضبوط کرینگے، ان کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، امید کرتے ہیں وہ ناراض دوستوں سمیت سب کو ساتھ لیکر چلیں گے،ہم نے بھی ساتھ رکھیں گے احسان اللہ نے کہا 24 ستمبر کا ووٹ میرٹ پر مانگ رہے ہیں امتیاز الرحمن چوہدری کے بعد بھی چیئرمین ہمارا ہوگا خدمت کی روایت جاری رکھیں گے ہم نے حسابات دے دیئے ہیں فیصلہ احباب نے کرنا ہے۔دھڑے بندی کا شکار ہونے کے بجائے زمینی حقائق پر فیصلہ کریں۔
ووٹ حقدار