گلوکارہ آئمہ بیگ کاشہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کا اعتراف

  گلوکارہ آئمہ بیگ کاشہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے اپنی منگنی ٹوٹنے کا  اعتراف کرلیا۔گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے راہیں جدا کرلی ہیں اور منگنی توڑ دی ہے۔تاہم اب گلوکارہ نے  اپنے آفیشل انسٹاگرام کانٹ پر اس بات   کا اعتراف کرلیا ہے اور مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ اور شہباز شگری اب ایک ساتھ نہیں ہیں۔گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ شہباز کے ساتھ گزارے اچھے لمحات کی وجہ سے ان کا احترام کرتیں ہیں۔ انہوں نے یہ لکھا کہ بعض اوقات کچھ غلط ہونے کی کوئی اور وجہ ہوتی ہے۔اب سب کے سوالوں کا یہی جواب ہے کہ ہماری راہیں الگ ہو چکی ہیں۔ لیکن ہم دونوں اچھا کر رہے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں اور شہباز اب ایک نہیں رہیں۔ آئمہ نے اپنی تحریر کے آخری الفاظ یہ لکھے کہ کوئی بھی سوری کا ٹیکسٹ بالکل نہیں، ہم بالکل خیریت سے ہیں۔۔آخر میں آئمہ نے لکھا کہ میوزک زندگی ہے، دیکھیں کہ یہ ہمیں کہاں لے جاتا ہے؟۔آئمہ نے اپنی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے بعد کومنٹس  سیکشن کو بند کر دیا، جبکہ بعد میں انہوں نے مذکورہ پوسٹ بھی  ڈیلٹ کر دی۔

مزید :

کلچر -