ڈراموں کا انتخاب سوچ سمجھ کے کرتی ہوں، نوین وقار 

  ڈراموں کا انتخاب سوچ سمجھ کے کرتی ہوں، نوین وقار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ نوین وقارنے کہا کہ وہ عورت پر ہاتھ اٹھانے کے خلاف ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ڈرامے کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کرتی ہیں اور مستقبل میں گھریلو تشدد سے متاثرہ خواتین کے لئے کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ میک اپ کرنے اور بننے سنورنے کی شوقین نہیں ہیں اور سیٹ پر بھی میک اپ آرٹسٹ کو بھی کم میک اپ کرنے کی ہدایت کرتی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ورزش اور ورک آؤؤٹ ان کی روٹین کا حصہ ہے۔ نوین وقار ایک پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ جو کہ 9جنوری 1985ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ نوین کو یو تو بے شمار ٹی وی سیریلز میں دیکھا گیا۔ لیکن ان کی وجہ شہرت،ڈرامہ سیریل”ہم سفر“ بناؤ۔ ”ہم سفر، عینی کی آئی گی بارات، میرا یقین، اف میری فیملی، الوداع، مول“ وغیرہ نوین وقار کے ٹی وی سیریلز ہیں مزید کہا کہ میں نے جب شوبز میں قدم رکھا تو اس وقت ہی تہیہ کیا تھا کہ میں صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دوں گی اور اسی لئے میں نے بہت جلد شہرت حاصل کی ہے جسے برقرار رکھنا چیلنج سے کم نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -