حکمرانوں میں عوام کا حساس ختم ہو چکا ہے،جاوید قصوری

  حکمرانوں میں عوام کا حساس ختم ہو چکا ہے،جاوید قصوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم کے بعد عوام پر بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ظالم حکمرانوں کو عوام کا احسا س ہی ختم ہو چکا ہے۔ ملک میں سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی خدمات کے شعبہ جات، ترقی اور معیشت کی بحالی کے لیے کسی قسم کی کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی گئی۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے سرکاری ملازمین اور عام دیہاڑی دار طبقہ کوئی بھی خوش نہیں ہے۔ عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ لوگ اپنے معاشی حالات سے تنگ آکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ قرضوں کے پہاڑ کھڑے کر دیے گے ہیں، مگر ملک میں خوشحالی نظر آتی ہے اور نہ ہی عوام کی زندگیوں میں آسودگی نظر آتی ہے۔
 پاکستان تحریک انصاف کی طرح موجودہ اتحادی حکومت کے پاس بھی کوئی معاشی وڑن نہیں۔ مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف،تینوں نے ملک کو دیوالیہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ عوام نے ان سب کو آزمالیا ہے مگر کوئی بھی عوامی توقعات پر پور ا نہیں اترا۔