پی ٹی آئی نے چار سالوں میں ہر شعبے کو تباہ کیا،سید تسلیم عباس
لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ بزنس فورم کے نائب صدر سید تسلیم عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے پونے چار برسوں میں ہر شعبے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اس لیئے موجودہ اتحادی حکومت کو حالات درست کرنے کے لیئے مشکلات کا سامنا ہے۔ آج ملک میں جو مہنگائی کا بازار گرم ہے اس کی وجہ عمران خان اور اس کی اس وقت کی معاشی پالیساں ہیں۔ اس شخص کی جانب سے اس وقت کیئے گئے مہنگے معاہدوں کی سزا اب قوم کو مل رہی ہے۔