ڈھاکا (آن لائن)بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر روبیل حسین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روبیل حسین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو موقع دینے کے لیے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو موقع ملے گا تو فاسٹ بولنگ مزید مضبوط ہو گی، میں نے اپنے ملک کے لیے 27 ٹیسٹ کھیلے جو کہ ایک بڑا کارنامہ ہے۔روبیل حسین کا کہنا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ ابھی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ملک کے لیے کچھ کر سکتا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں وائٹ بال کرکٹ کے لیے ڈھاکا پریمئیر لیگ اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلتا رہوں گا۔