نہم نتائج کا اعلان، دونوں گروپس میں طالبات سب سے آگے
ملتان(نیوزرپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے جماعت نہم کے سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا۔چیئرمین (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
تعلیمی بورڈ حافظ محمد قاسم نے کمپیوٹر سسٹم پربٹن دباکر نتائج کا اعلان کیا۔سائنس ورٹس دونوں گروپوں کے نتائج میں طالبات سبقت لے گئی ہیں نویں جماعت کے سالانہ امتحان 2022میں 130363طلباوطالبات نے حصہ لیا۔ جن میں سے ریکارڈ 70 ہزار 593 طلبا طالبات امتحان میں فیل ہو گئے ہیں جبکہ سالانہ امتحان میں 59770طلباوطالبات نے کامیابی حاصل کی.اس طرح تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام منعقدہ نہم جماعت کے سالانہ امتحان 2022 میں طلباو طالبات کی کامیابی کا تناسب45.85فیصد رہا ہے۔
ڈیرہ غازیخان، کوٹ چھٹہ(سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان)تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے نہم سالانہ امتحان 2022 (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
کے رزلٹ کا اعلان کردیا ہے۔کمشنر و چیئرمین بورڈ لیاقت علی چٹھہ نے کلک کرکے رزلٹ آن لائن کیا۔کامیابی کا تناسب 49.83 فیصد رہا.تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے نہم سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔کمشنر و چئیرمن تعلیمی بورڈ لیاقت علی چٹھہ نے لیپ ٹاپ پر کلک کرکے رزلٹ آن لائن کیا۔نہم امتحان میں 97444 اُمیدواروں نے حصہ لیا اور 48710 اُمیدواروں نے نہم سالانہ امتحان میں کامیابی حاصل کی۔امیدوار 800295 پر رول نمبر بھیج کر رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں اس موقع پر کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تعلیمی بورڈ میں نئے سال سے مزید اصلاحات لارہے ہیں۔کمشنر نے تعلیمی بورڈ کے معاملات سے متعلق اجلاس بھی طلب کیا اور امتحانی عمل کو مزید شفاف بنانے کی ہدایات جاری کیں۔کنٹرولر مرزا ظہیر اصغر نے بتایا کہ نہم سالانہ امتحان میں نقل اور دیگر غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کے 12 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک پر سزا اور دیگر کیس زیر سماعت ہیں۔ڈپٹی کنٹرولر بورڈ شیخ امجد حسین نے بتایا کہ امیدوار پیپر کی ری چیکنگ کیلئے 15 روز کے اندر درخواست دے سکتے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری بورڈ حبیب الرحمن گاڈی،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،مظہر شیرانی اور دیگر موجود تھے۔
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)کمشنر بہاول پور ڈویژن و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
پور راجہ جہانگیر انور نے لیپ ٹاپ کا بٹن دبا کرسیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پہلا سالانہ امتحان2022ء پارٹ فرسٹ نویں جماعت) کے آن لائن نتائج کا باقاعدہ اجراء کردیا۔نتائج کے مطابق سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پہلا سالانہ امتحان2022ء پارٹ فرسٹ نویں جماعت) میں مجموعی طور پر 99526 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے کامیاب طلبا وطالبات کی مجموعی شرح 42.21 فیصد رہی سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پہلا سالانہ امتحان2022ء پارٹ فرسٹ نویں جماعت)میں 89264ریگولر امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے42014 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ10262 پرائیویٹ امیدواران نے بھی امتحان دیا جن میں سے3246امیدوار کامیاب قرار پائے۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری سکول ایجوکیشن بہاول پور کے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پہلا سالانہ امتحان2022ء پارٹ فرسٹ نویں جماعت) کے نتائج کے اعلان کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی، کنٹرولر امتحانات بہاول پور بورڈ اسماء قاسم، سیکرٹری بورڈ راؤ شمشاد علی اور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔