سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش  کرنے والے 2ملزمان گرفتار

Sep 20, 2022


لاہور(کر ائم رپورٹر)ڈیفنس بی پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ملزم گرفتار کر لیے  تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان رحمان اور عدنان کواسلحہ سمیت گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے ملزمان نے ناجائز اسلحہ اور گانے کے ساتھ وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی،ملزمان کی وڈیو سامنے آنے پر فورا ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 رائفلیں اور گولیاں برآمد کر لی گئیں ۔

مزیدخبریں