رحیم یارخان،منشیات مقدمے کا چالان گم،نائب محرر،کانسٹیبل پرمقدمہ

Sep 20, 2022

 
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)تھانہ بی ڈویژن پولیس نے منشیات کے مقدمے کا چلان تھانے سے گم ہونے پر اپنے ہی پیٹی بھائی نائب محرر اورکانسٹیبل پر مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس نے عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج کے پاس زیر (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
سماعت مقدمہ 163/20 بجرم 9 سی کا مکمل چالان پولیس نے پیش کرنا تھا جو نائب محرر محمد عمیر انجم کانسٹیبل محمد رمضان کی غفلت اور لاپرواہی سے گم ہو گیا جس پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے نائب محرر اور کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ نمبر 363/22 بجرم 155 سی درج کر لیا اور مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں