پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،ترقیاتی سکیموں کی منظوری 

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،ترقیاتی سکیموں کی منظوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سپیشل رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 12ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 19 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 31ارب 97کروڑ 55لاکھ 69ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
 میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں بی ای سی ایس اور این سی ایچ ڈی کی سکیم کیلئے 1 ارب 47 کروڑ 13 لاکھ 88 ہزار روپے، راولپنڈی میں موہاتا ڈیم کی تعمیر کیلئے 3 ارب 89 کروڑ 6 لاکھ 25ہزار روپے،لاہور میں سمن آباد موڑ، ملتان روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 6 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے، لاہور میں لیک سٹی سے رائیونڈ تک لاہور رائیونڈ روڈ کی بحالی و بہتری (لمبائی 10 کلومیٹر) کیلئے 1 ارب 84 کروڑ 86 لاکھ 58 ہزار روپے، لاہور میں رائیونڈ پھاٹک تا صوئے آصل روڈ کی بحالی (لمبائی 17.43کلومیٹر) کیلئے 82 کروڑ 82 لاکھ 34 ہزار روپے، ضلع قصور و لاہور میں گجومتہ سے قصور تک فیروز پور روڈ کی بحالی و بہتری (لمبائی 33.00کلومیٹر) کیلئے 6 ارب 57کروڑ 81 لاکھ 39 ہزار روپے، ضلع ننکانہ صاحب میں ننکانہ صاحب تا شاہ کوٹ روڈ کی بحالی (لمبائی 28کلومیٹر) کیلئے 2 ارب 49 کروڑ 32 لاکھ 18ہزار روپے، ضلع ننکانہ صاحب میں سانگلہ ہل صفدر آباد روڈ کی بحالی (لمبائی 14.05کلومیٹر) کیلئے 1 ارب 4 کروڑ 20 لاکھ 69 ہزار روپے، ضلع ننکانہ صاحب میں سانگلہ ہل موٹر وے انٹر چینج (M-4) روڈ کی دوبارہ تعمیر و بحالی (لمبائی 6کلومیٹر) کیلئے 52 کروڑ 87 لاکھ 15 ہزار روپے، ضلع ننکانہ صاحب میں سانگلہ ہل تا سوکھیکی کی تعمیر و بحالی (لمبائی 22.85کلومیٹر) کیلئے 1 ارب 31 کروڑ 42 لاکھ 80 ہزار روپے، گوجرانوالہ میں وزیر آباد تا ڈسکہ روڈ کی بحالی (لمبائی 10کلومیٹر) کیلئے 85کروڑ 48 لاکھ 50 ہزار روپے، ضلع گوجرانوالہ میں اعوان چوک تا بھگ چوک  بحالی (لمبائی 42.70کلومیٹر) کیلئے 1 ارب 2 کروڑ 88 لاکھ روپے مختص کئے گئے۔
 13 ہزار روپے، ضلع گوجرانوالہ تحصیل کامونکی میں موڑ ایمن آباد سے وانڈو انٹر چینج برآستہ ایمن آباد، چننیا، کوٹلی نواب روڈ کیلئے 71 کروڑ 11 لاکھ 23 ہزار روپے، گوجرانوالہ -سیالکوٹ روڈ کی بحالی کیلئے 56 کروڑ 10 لاکھ 6 ہزار روپے، ضلع نارووال میں نارووال تا شکر گڑھ روڈ کی بحالی (لمبائی 36کلومیٹر) کیلئے 1 ارب 63کروڑ 76 لاکھ 50 ہزار روپے، ضلع سیالکوٹ میں سیالکوٹ - مرالہ روڈ کی بہتری و بحالی (لمبائی 12.50کلومیٹر) کیلئے 1 ارب 26کروڑ 15 لاکھ 98 ہزار روپے، سیالکوٹ میں وزیر آباد - ڈسکہ روڈ کی بہتری و بحالی (لمبائی 8کلومیٹر) کیلئے 90 کروڑ 26 لاکھ 53 ہزار روپے، گوجرانوالہ - پسرور روڈ کی بحالی کیلئے 75 کروڑ 73 لاکھ 60 ہزار روپے اور ضلع لاہور میں مانگا رائیونڈ روڈ کی بحالی و بہتری (لمبائی 18کلومیٹر) کیلئے 2 ارب 20 کروڑ 36 لاکھ 30 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلیٰ افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔