پوری قوم جذبہ حب الوطنی کے تحت سیلاب متاثرین کی مدد کرے: بلیغ الرحمان 

پوری قوم جذبہ حب الوطنی کے تحت سیلاب متاثرین کی مدد کرے: بلیغ الرحمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پوری قوم جذبہ حب الوطنی کے تحت سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کرے دوست ممالک جس جذبہ خیرسگالی سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد بھیج رہے ہیں اس کیلئے ان سب کے ممنون ہیں وہ کامن ویلتھ انٹرپئنیور(بزنس)کلب کے صدر مبین رفیق اور سینیٹر کامران مائیکل کی (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد کے شرکاء سے گفتگو کررہے تھے گورنر پنجاب نے کہا کہ اس وقت سیلاب متاثرین کو کپڑے، خوراک،ٹینٹس سمیت دیگر اشیاء  کی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت نے شہباز شریف کی سربراہی میں پاک فوج،بحریہ، فضائیہ اور این ڈی ایم کے ساتھ تمام صوبوں میں امدادی اور ریلیف کی سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کامن ویلتھ کے وفد سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کیلئے خوراک، ٹینٹس،مچھر دانیوں اور کمبلوں کی فراہمی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کیلئے ہر ممکن امداد کا حصہ بنیں۔گورنر نے کہا کہ بطور چانسلر اْنہوں نے یونیورسٹیوں کو بھی متحرک کیا ہے کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ وہ اور حکومتی وزرا اگلے ماہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حوالے سے یورپی ممالک کا دورہ کرنے جا رہے ہیں جس میں پاکستان کے مؤقف کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا  کامن ویلتھ انٹرپئنیور(بزنس)کلب کے صدر مبین رفیق نے کہا کہ دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے وفد میں معروف صنعتکار صفدر شبیر،سابق آئی جی و ڈی جی ایف آئی اے ظفر عباس لک،میاں اعجاز،مرزا عامر بیگ،نعیم قیصر اور فوزیہ غوری شامل تھے۔آخر میں گورنر پنجاب نے وفد کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔بعد ازاں، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس لاہور میں چیف آرگنائزر پی ایم ایل(این) سید توصیف شاہ کی قیادت میں سینئر کارکنان مسلم لیگ(ن) وحید گل، چوہدری باقر حسین، عبدالرحمان، چوہدری شبیر گجر، نذیر خان سواتی اور میاں محمد طارق نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی امور بالخصوص سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر و ترقی اور ان کے حل کے لئے بات چیت کی گئی۔
گورنر پنجاب