میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،788صارفین کو رگڑا

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،788صارفین کو رگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
 رواں ماہ کے دوران جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے788صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 10 لاکھ 40 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر2کروڑ12لاکھ17ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا107مقدمات درج۔یکم تا 17ستمبر2022 کے دوران ملتان سرکل میں 130صارفین کو 3724415روپے جرمانہ عائد کیاگیااور29مقدمات کا اندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 33بجلی چوروں کو479292روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،وہاڑی سرکل میں 52 بجلی چوروں کو1332249روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 82صارفین کو2722104روپے جرمانہ عائداور14مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 142صارفین کو4918424روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 102 بجلی چوروں کو2030489روپے جرمانہ عائد اور 10 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 183 بجلی چوروں کو3090422روپے جرمانہ عائد اور42مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 23بجلی  چوروں کو 1038000  روپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 41بجلی چوروں کو1881827روپے جرمانہ عائد کیاگیااورتین مقدمات کا اندراج ہوا۔