محکمہ اوقاف کا فرانزک آڈٹ،11زونل ایڈمنسٹریٹرز سے بقایا جات کی رپورٹس طلب

محکمہ اوقاف کا فرانزک آڈٹ،11زونل ایڈمنسٹریٹرز سے بقایا جات کی رپورٹس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سٹی رپورٹر)محکمہ اوقاف نے فرانزک آڈٹ کے سلسلہ میں ملتان سمیت صوبہ بھر کے 11 زونل ایڈمنسٹریٹروں (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
 سے قدیمی بقایاجات کی رپورٹس طلب کر لی ہیں۔ اس سلسلہ میں ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان، سرگودھا، پاکپتن، فیصل آباد، بادشاہی مسجد، داتا دربار، لاہور، گوجرانوالا اور راولپنڈی کے زونل ایڈمنسٹریٹروں کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف پنجاب کا مالی سال 2015 سے 2018 تک کے مالی معاملات کا فرانزک آڈٹ جاری ہے۔ تمام زونل ایڈمنسٹریٹرز یکم جولائی 2022 سے 15 ستمبر 2022 تک کے عرصہ میں قدیمی بقایاجات کی مد میں ہونے والی ریکوری کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹس ارسال کریں۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف آج 20 ستمبر کو ہیڈ آفس لاہور میں اہم میٹنگ کی صدارت کریں گے جس میں ملتان سمیت صوبہ بھر کے ایڈمنسٹریٹرز رپورٹس کے ہمراہ شریک ہوں۔