ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزارتِ فوڈ سکیورٹی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزارت فوڈ سیکورٹی نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر ہیں۔ نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے اجلاس میں وزارت فوڈ سیکورٹی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزارت فوڈ سیکورٹی کے مطابق ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور وفاق اور صوبوں میں گندم مطلوبہ مقدار میں موجود ہے۔ وزارت فوڈ سیکورٹی کا کہنا تھا کہ قومی طلب کے مطابق گندم کے ذخائر موجود ہیں۔ گندم کی فراہمی اور ترسیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔
گندم