پشاور‘ منشیات کریک ڈاون، 9ملزمان گرفتار 

  پشاور‘ منشیات کریک ڈاون، 9ملزمان گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے حیا ت آباد،اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں سرگرم منشیات ڈیلرزکے خلاف کریک ڈاون کے دوران مزید 9ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتارملزمان کا تعلق پشاور کے نواحی علاقوں سے ہے جن کو خفیہ اطلاعات پر ہونے والی کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر ایک کلو گرام سے زائدآئس،ایک کلو گرام افیون،ایک کلو گرام ہیروئن اور 6کلو گرام چر س بھی برآمد کرلی گئی ہے،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے  تفصیلا ت کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرم منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران مزید 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، تھانہ پشتخرہ،تھانہ متنی،تھانہ حیات آباد،تھانہ داودزئی اور تھانہ چمکنی کی جانب سے ہونے والی کاروائیوں کے دوران گرفتارملزمان سعید،رحمت گل،زرداللہ،عثمان، آصف،فرید،خادم،احمداورتحسین اللہ کو گرفتار کو گرفتار کرلیا گیاہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر ایک کلو گرام سے زائدآئس،ایک کلو گرام افیون،ایک کلو گرام ہیروئن اور 6کلو گرام چر س بھی برآمد کرلی گئی ہے،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے