شیر گڑھ‘ جرگہ کی کوشش بار آور‘ دیرینہ دشمنی ختم
شیرگڑھ)نامہ نگار(لوند خوڑ میں جرگہ کی کوششوں سے دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی فریقین نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کرجرگہ کے سامنے بغلگیر ہوئے اور ایک دوسریکو معاف کیا تفصیلات کے مطابق تھانہ لوند خوڑ کے حدود جمال اباد سنگہ میں فریق اول ڈاکٹر عثمان علی وغیرہ اور فریق دوم راج ولی وغیرہ کے درمیان گذشتہ تین سالوں سے دشمنی چلی آرہی تھی جس میں مزید خون خرابے اور علاقے کے امن کو خطرات لاحق تھے جرگہ ممبران سابق ایس ایچ اوز ولایت شاہ، منظور خان،داود خان،ایس ایچ او لوند خوڑ درویش خان ڈی آر سی ممبران حاجی سہراب علی، وزیرزادہ، حاجی نورحکیم جان، حیات جان،سردراز خان، اکبرامان، اسرار خان اور ملک سیف اللہ خان نے صلح کے لئے کوششیں شروع کی جو بار آور ثابت ہوئی اور گذشتہ روز دونوں فریقین نے جرگہ ممبران اور علاقے کے عمائدین کے سامنے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے کو معاف کیا اور بغلگیر ہوکر آئندہ بھائیوں جیسا رہنے کا عزم کیا۔