ہچیسن پورٹس کامتاثرین کیلئے 250,000 امریکی ڈالر کا عطیہ  

ہچیسن پورٹس کامتاثرین کیلئے 250,000 امریکی ڈالر کا عطیہ  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے پہلی ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل ہچیسن پورٹس پاکستان اور  ہچیسن پورٹس کے آئی سی ٹی نے ملک بھر میں سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کیلئے  2.5 لاکھ امریکی ڈالر عطیہ کیے ہیں۔ اس ریلیف پیکیج میں وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022، رینجرز ویلفیئر اینڈ ایفیشنسی فنڈ اور اخوت کو سیلاب زدگان کے لئے عطیات دیئے گئے ہیں۔ہیڈ آف بزنس یونٹ، ہچیسن پورٹس پاکستان، کیپٹن سید راشد جمیل اور ہیڈ آف بزنس یونٹ، ہچیسن پورٹس کے آئی سی ٹی،   سی ایس کِم نے وفاقی وزیر برائے بحری امور،فیصل سبزواری کو عطیہ کا چیک پیش کیا۔ چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) سید محمد طارق ہدیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے وزیراعظم فلَڈ ریلیف فنڈ2022 کے لئے عطیہ کا چیک وصول کرتے ہوئے ہچیسن پورٹس نیٹ ورک کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے مالی تعاون کو سراہا۔ دونوں اداروں کی طرف سے عطیات کا مقصد ملک بھر میں شدید بارشوں اورتباہ کن سیلاب سے متاثرہ مستحق افراد اور خاندانوں کو  فوری امداد فراہم کرنا ہے، جس میں محفوظ مقامات پر متاثرین کی بحالی، متاثرہ افراد اور خاندانوں کو خوراک کی بروقت سپلائی،  دیگر ضروری اشیاء اور نقد رقم کی فراہمی شامل ہے۔