بہروزسبزواری کامتاثرین کیلئے قائم الخدمت ریلیف مرکز کادورہ 

Sep 20, 2022


کراچی (پ ر)الخدمت کے ریلیف مرکز کا معروف اداکار بہروز سبزواری اور کامیڈین سلیم آفریدی اورکاشف خان نے دورہ کیا اور الخدمت کی جانب سے جاری کاموں کو دیکھا۔اس موقع ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی،سابق ٹریژرارمحمود احمد خان اورالخدمت کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔قبل ازیں انہوں نے صدر الخدمت  حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔ بہروز سبزواری اور کاشف خان الخدمت کو الخدمت کو سیلاب متاثرین کیلئے شروع دن سے جاری امدادی سرگرمیوں سے آگا ہ کیا گیا۔ انہوں نے ریلیف مرکز کے دورہ کے دوران الخدمت کی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ الخدمت کی کاوشوں سے متعلق ہم جسا سنتے ہیں ویسا ہی ہم نے اس کو پایا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات میں بھی انہوں نے الخدمت کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے این جی اوز خصوصاً الخدمت کی خدمات نمایاں اور قابل قدر ہیں۔ سب مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں تو بحالی کا مرحلہ آسان ہو سکتا ہے۔سلیم آفریدی نے کہا سیلاب اللہ کی طرف سے آزمائش ہے،اس کے نتیجے میں جونقصانات ہوئے ہیں۔اس کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی چاہے۔کاشف خان نے کہا کہ الخدمت کی سرگرمیوں سے سب آگاہ ہیں۔ اس نے مشکل وقت میں  ہمیشہ بڑھ چڑھ کرکام کیا ہے۔ ہم الخدمت کے ساتھ ہیں۔ ریلیف مرکز کا دورہ کر کے ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ الخدمت بڑا کام کر رہی ہے۔ صدرالخدمت حافظ نعیم الرحمن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الخدمت سیلاب متاثرین کیلئے شروع دن سے کام کر رہی ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سیلاکھوں  لوگ متاثر ہیں۔بڑے پیمانے پر امدادی کاموں کی ضرورت ہے۔متاثرین کی مدد کیلئے لوگوں کا جذبہ قابل قدر ہے۔انشااللہ متاثرین کی مکمل بحالی تک کام کریں گے۔

مزیدخبریں