برطانوی کمپنی کے36 سیٹلائٹ اسرو لانچ کرے گا، مصنوعی سیارے انڈیا پہنچا دیے گئے

برطانوی کمپنی کے36 سیٹلائٹ اسرو لانچ کرے گا، مصنوعی سیارے انڈیا پہنچا دیے گئے
برطانوی کمپنی کے36 سیٹلائٹ اسرو لانچ کرے گا، مصنوعی سیارے انڈیا پہنچا دیے گئے

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ون ویب  کے 36 مصنوعی سیارے منگل کو ہندوستان پہنچے ہیں جو ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے ذریعہ لو ارتھ آربٹ (ایل ای او) میں بھیجے جائیں گے۔ سیٹلائٹس ستیش دھون سپیس سینٹر (SDSC-SHAR) پر پہنچے اور سری ہری کوٹا سے لانچ کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ون ویب برطانوی کمپنی ہے. 

برطانیہ میں قائم فرم اور نیوز سپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل) کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت سیٹلائٹس کو ستیش دھون سپیس سینٹر سے اسرو کے جیو سنکرونس سیٹلائٹ لانچ وہیکل مارک تھری سے لانچ کیا جائے گا۔ اسرو کی جانب سے لانچ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم اس کے اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے.  

مزید :

بین الاقوامی -سائنس اور ٹیکنالوجی -