پنجاب اور وفاق آمنے سامنے، وزراء کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے پر سی سی پی او لاہور کی خدمات واپس لے لی گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزرا ءاور پی ٹی وی انتظامیہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر وفاقی اور پنجاب حکومتیں آمنے سامنے آگئیں.
عمران خان کے خلاف پی ٹی وی پر پریس کانفرنس کرنے پر لیگی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف، مریم اورنگزیب اور پی ٹی وی انتظامیہ کے خلاف دہشت گردی کامقدمہ درج کرنے پر وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لے لیں. وفاقی حکومت نے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے. خیال رہے کہ آئی جی پنجاب نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تھا جس کے بعد سی سی پی او کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا تھا.