ن لیگ کے سینئررہنما نے انتخابات میں پیپلزپارٹی سے اتحاد کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماخواجہ آصف نے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی سے اتحاد کا عندیہ دے دیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر بطور اتحادی الیکشن لڑیں، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی شکایت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، ابھی فیلڈ تیار ہی نہیں ہوئی تو لیول کس طرح ہوگا، ن لیگ کا حکومت میں کوئی عمل دخل نہیں، پیپلز پارٹی کی شکایت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پنجاب سے متعلق پی پی کی باتیں سنی سنائی ہیں۔سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست میں 90ء کی دہائی میں تلخی تھی لیکن جو تلخی پی ٹی آئی نے پیدا کی اتنی 75 سالہ تاریخ میں نہیں ہوئی، 4 سال میں اسٹیبلشمنٹ نے تلخی روکنے کی کوشش نہیں کی، پیپلز پارٹی کا فواد، احد اور بوسال کا رشتہ ہم سےجوڑنا درست نہیں۔