فیروز والہ، مسافروں سے بھری ویگن گڑھے میں جاگری،15 زخمی

 فیروز والہ، مسافروں سے بھری ویگن گڑھے میں جاگری،15 زخمی

  


 فیروز والہ( نامہ نگار) بارش کے باعث شاہدرہ موڑ کے قریب مسافروں سے بھری ہوئی ویگن گڑھے میں جاگری جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی ہو گئے ریسکیو کے عملے نے انہیں طبی امداد فراہم کی بعض زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا بتایا جاتا ہے کہ شوپورہ سے لاہور مسافرویگن جب تعمیر فلائی اوور پل شاہدرہ کے قریب پہنچی تو ویگن بے قابو ہو کر پانی سے بھری ہوئی گڑھے میں جاگری جس کے باعث ویگن میں سوار 15 مسافر زخمی ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -