سابق ایم پی اے مشتاق گجر، بورےوالا سے عبدالحمید بھٹی پیپلزپارٹی میں شامل

سابق ایم پی اے مشتاق گجر، بورےوالا سے عبدالحمید بھٹی پیپلزپارٹی میں شامل

  


لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاو¿س میں ملاقات کے بعد ضلع وہاڑی کی تحصیل بورےوالا کے پی پی 231 سے تعلق رکھنے والے 2013 میں پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر اور 2018 میں آزاد الیکشن لڑنے والے عبدالحمید بھٹی ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شامل ہوگئے، اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور بورے والا تحصیل میں پی پی پی کے صدر کامران گھمن بھی موجود تھے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاو¿س میں ملاقات کے بعد سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مشتاق گجر اپنے بھتیجے چوہدری دانشمند گجر ودیگر ساتھیوں رانا مبارز، عابد شیخ، سربلند چوہدری اور تنویر حسین سمیت پی پی پی میں شامل ہوگئے، اس موقع پر قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور احمد اور اعجاز سمہ بھی موجود تھے۔
پی پی میں شمولیت

مزید :

صفحہ آخر -