ملتان، سوئی گیس ٹاسک فورس ٹیموں کا آپریشن، 8کنکشن منقطع، آلات بھی ضبط 

ملتان، سوئی گیس ٹاسک فورس ٹیموں کا آپریشن، 8کنکشن منقطع، آلات بھی ضبط 

  

 
 ملتان(نیوز رپورٹر)سوئی نادرن گیس ملتان کی جانب سے صنعتی ،کمرشل اور گھریلو سطح پر گیس چوری کی روک تھام کے لیے کریک ڈان کا سلسلہ جاری ہے ہے۔ گذشتہ روز جنرل منیجر راشد اسحاق کی ہدایت پر سوئی گیس ٹاسک فورس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کمپریسر(بقیہ نمبر28صفحہ5پر )
 کے استعمال کرنے پر ملتان شہر کے مختلف علاقوں سے 8 کنکشن منقطع کرکے گیس میٹر قبضہ میں لے لیئے ہیں اسی طرح شجاع آباد سے 4 کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں مظفر گڑھ سے 1 کنکشن منقطع کیا گیا ہے جبکہ میانچنوں سے 4 کنکشن غیر قانونی کمپریسر کے استعمال اور مزید 4 میٹر ملحقہ رہائشی یونٹس کو غیر قانونی گیس فراہمی پر اتار لیئے گئے ہیں جی ایم راشد اسحاق کے مطابق گیس چوروں کے خلاف کریک ڈان کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ صنعتی ،کمرشل اور گھریلو سطح پر گیس چوری کر کے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ کاروائیاں کی جائیں گی۔ گیس چوروں کے نہ صرف کنکشن منقطع کیے جائیں گے بلکہ اب ان کو مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ گیس چوروں کے خلاف اس کریک ڈان میں شہری بھی اپنا کردار ادا کریں اور گیس چوروں کی نشاندہی کریں۔