ملتان، چور، ڈاکو سرگرم،8موٹر سائیکل، تین موبائل غائب

ملتان، چور، ڈاکو سرگرم،8موٹر سائیکل، تین موبائل غائب

  

 
 ملتان(وقائع نگار) پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں ڈاکوں نے شاہد سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقوی چھین لی پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکوں نے جواد سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں ڈاکوں نے عبدالرشید سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون (بقیہ نمبر9صفحہ5پر )

چھین لیا پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے سےنامعلوم ملزمان نے شعیب اور غلام قادر کے گھروں سے لاکھوں روپےمالیت کے طلائی زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیے پولیس تھانہ الپہ کےعلاقے میں نامعلوم ملزمان نے طیب کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور چوری کر لیے پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے زاہد کے دفتر سے نامعلوم ملزمان نے ہزاروں روپے کے نقدی چوری کر لی پولیس تھانہ بی زیڈ کے علاقے ممتاز کوتوالی کے علاقے اللہ رکھا دولت گیٹ کے علاقے ناصر حرم گیٹ کے علاقے عدنان پاک گیٹ کے علاقے صادق نیو ملتان کے علاقے رحمان شاہ رکن عالم کے علاقے طیب کی موٹرسائیکلیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے جبکہ دیگر مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فونز نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔