بھاری بجلی بل، غریب صارفین کو سکتہ، ادائیگی مشکل

بھاری بجلی بل، غریب صارفین کو سکتہ، ادائیگی مشکل

  

 


ملتان ( سٹاف رپورٹر) بجلی کے بھاری بلز پر غریب صارفین کی چیخ و پکار جاری ‘ کنکشن کٹنے کے باعث گھروں میں بچوں کی حالت غیر‘ فریاد سننے والا کوئی نہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ میپکو کے سب ڈویژنل و ڈویژنل دفاتر میں غریب صارفین دہائیاں دیتے ہوئے بدستور اپنے بلزلیکر آرہے ہیں‘ان سائلین کے بلز تو کم نہیں ہوسکے ‘ اقساط پر بھی پابندی لگ گئی‘افسران نے واضح کر(بقیہ نمبر24صفحہ5پر )
دیا کہ بل ہر صورت میں جمع کرانا پڑیں گے ‘ بجلی کی قیمتیں میپکو نے نہیں بلکہ میپکو نے نہیں بلکہ وفاقی حکومت نے بڑھائی ہیں ‘صارفین کا کہنا ہے کہ اب توکوئی ادھار بھی پیسے نہیں مل رہے‘ مسلسل گھریلوسامان بیچ رہے ہیں ‘ماہانہ آمدن سے زائد بجلی کے بلز ہیں‘ گھر وں میں فاقے ہورہے ہیں ‘ بچوں کی بھوک سے حالت دیکھی نہیں جاتی ‘ اس پر میپکو افسران کا کہنا ہے کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے ‘ بجلی کی قیمتیں حکومت نے بڑھائی ہیں۔ہم حکومتی آرڈرز پر عمل کرنے پر مجبور