تاریخ میں پہلی بار سٹیٹ بینک آج ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس جاری کرے گا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان تاریخ میں پہلی مرتبہ آج ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس جاری کرے گا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق پاکستان کے معروف کمرشل بینکوں اور انویسٹمنٹ گروپوں نے درخواستیں دے رکھی ہیں، سٹیٹ بینک ڈیجیٹل بینک اور ریٹیل ڈیجیٹل بینکنگ کیلئے لائسنس جاری کرے گا۔
بتایا گیا ہے کہ اس جدید نظام کے ذریعے ڈیجیٹل ذرائع سے اکاونٹ کھولنے، رقوم جمع کرانا اور قرضوں کی فراہمی سمیت بینکنگ کی تمام سہولیات میسر ہوں گی۔