اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا، کتنی قیمت گری؟

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں ایک روپے کی مزید کمی دیکھی گئی، امریکی کرنسی اس سے پہلے 50 پیسے گری تھی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے کمی کے ساتھ 296 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا۔
اس سے پہلے آج ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر 50 پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں 297 کے ریٹ پر فروخت ہو رہا تھا۔