پشاور ہائیکورٹ کا سابق ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار نہ کرنے کا حکم 

پشاور ہائیکورٹ کا سابق ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار ...
پشاور ہائیکورٹ کا سابق ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار نہ کرنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے سابق ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سابق ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق کیس ہوئی،جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے درخواست کی سماعت کی، وکیل نے کہاکہ میرے موکل کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

آئی جی پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ ظاہر شاہ طورو کے خلاف کوئی پولیس کیس نہیں،درخواست گزار کے خلاف اینٹی کرپشن مردان میں ایک مقدمہ درج ہے،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میرے موکل کو نقص امن کے تحت گرفتار نہ کیا جائے،عدالت نے درخواست گزار کو تھری ایم پی اے کے تحت گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔