پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کو مسلم لیگ ن نے سرخ جھنڈی دکھا دی

پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کو مسلم لیگ ن نے سرخ جھنڈی دکھا دی
پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کو مسلم لیگ ن نے سرخ جھنڈی دکھا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں سمیت سیاسی قائدین کو سرخ جھنڈی دکھا دی گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق (ن) لیگی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند پارٹی میں شمولیت کی زحمت نہ کریں، غیر مشروط طور پر کوئی (ن) لیگ میں شامل ہونا چاہتا ہے تو دروازے کھلے ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے اپنے امیدواران کی تعداد ایک سے زیادہ ہے۔ ہر قومی و صوبائی حلقے میں ہمارے رہنماؤں میں ٹکٹ لینے کیلئے مقابلہ ہے۔ ایسے میں دوسری جماعت سے تعلق رکھنے والوں کو کیسے ٹکٹ دی جا سکتی ہے۔ گزشتہ 5 سال مسلم لیگ (ن) کی ڈٹ کر مخالفت کرنیوالوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

مزید :

قومی -