مصطفیٰ نواز کھوکھر کانئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کاوشیں بھی شروع کردی گئی ہیں، یہ انکشاف سینئر صحافی حامد میر نے کیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں حامد میر نے لکھا کہ ’ مصطفیٰ نواز کھوکھر ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں اس جماعت میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، حاجی لشکری رئیسانی، خواجہ ہوتی اور کچھ دیگر لوگ شامل ہونگے اس جماعت کو تحریک انصاف ، مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی کا متبادل بنایا جائے گا‘۔
انہوں نے دراصل اپنے ٹی وی پروگرام ’کپیٹل ٹاک‘ کا ایک کلپ شیئرکیا جس میں مصطفیٰ نوازکھوکھر کہہ رہے تھے کہ ’پچھلے 3 سال میں کونسی ایسی جماعت ہے جو اقتدار میں نہیں رہی ، پی ٹی آئی ، مسلم لیگ (ن )، پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم ، جے یوآئی ، اے این پی اور بلوچستان عوامی پارٹی سب کو موقع ملا، کوئی ایسی پارٹی نہیں جو حکومت میں نہ رہی ہو، اپنے اکاؤنٹس بھی کھل گئے، مقدمات بھی ختم ہوگئے، اپنے مسائل تو کم ہوگئے مگر لوگوں کے مسائل کا حل کہاں ہے۔‘
مصطفیٰ نواز کھوکھر ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں اس جماعت میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، حاجی لشکری رئیسانی، خواجہ ہوتی اور کچھ دیگر لوگ شامل ہونگے اس جماعت کو تحریک انصاف ، مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی کا متبادل بنایا جائے گا pic.twitter.com/l65yT6sZyk
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 19, 2023
حامد میر نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ اب لگتا ہے کہ آپ نئی پارٹی بنانے لگے ہیں جس پر مصطفی نواز کھوکھر بولے؛ خواہش بھی ہے، کوشش بھی ہے، میں دوستوں کو قائل کررہاہوں اور کافی حد تک قائل کربھی لیا ہے۔حامد میر نے استفسار کیا کہ آپ کی نئی پارٹی میں شاہد خاقان عباسی شامل ہوں گے ؟
روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
مفتاح اسماعیل، لشکری رئیسانی ، خواجہ ہوتی صاحب ہوں گے ؟ان سب ناموں کے حوالے سے سوال پر ایک ہی جواب آیا کہ ’میں ان کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کررہاہوں‘۔