'اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں "محمد رضوان کا سوشل میڈیا پر اہم پیغام جاری

'اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں "محمد رضوان کا سوشل میڈیا پر اہم پیغام جاری
'اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( دپورٹس ڈیسک ) ڈریسنگ روم سے سینئر کھلاڑیوں میں تلخ کلامی کی خبریں سامنے آنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر  اور بیٹر  محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر ٹیم متحد ہونے کا پیغام جاری کیا ہے ۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ" ایکس "پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے تصویر اور ملی نغمے کے چند اشعار شیئر کیے۔ محمد رضوان نے ٹیم کے حوالے سے اپنے پیغام میں کچھ نہیں لکھا لیکن ان کے معنی خیز پوسٹ میں ملی نغمے" اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں" کے چند اشعار اور ٹیم کی تصویر موجود ہے جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ رضوان ٹیم میں کسی بھی اختلاف کی خبروں پر ٹیم کے متحد ہونے کا پیغام دے رہے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

 واضح رہے  کہ شاہین آفریدی اپنی شادی پر  بابراعظم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کر کے ’فیملی‘ لکھ چکے ہیں ۔

مزید :

کھیل -