ایرانی صدر کی اقوام متحدہ میں تقریر جاری تھی، اسرائیلی سفیر نے ایسا کیا کیا کہ سکیورٹی طلب کر لی گئی اور۔۔

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران اسرائیلی سفیر نے شور شرابا کرنا شروع کر دیا جس پر سکیورٹی نے انہیں باہر نکال دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے ایرانی صدر ابراہم رئیسی خطاب کر رہے تھے کہ اسرائیلی سفیر جلعاد اردان اچانک اپنی نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے اور ایک پوسٹر لہراتے ہوئے شور کرنا شروع کر دیا۔
ایرانی صدر نے بغیر کوئی نوٹس لئے اپنی تقریر جاری رکھی، انتظامیہ نے سکیورٹی طلب کر لی جس نے اسرائیلی سفیر جلعاد اردان کو حراست میں لیا اور ہال سے باہر نکال دیا۔
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر جلعاد أردان کو جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر کی تقریر میں رکاوٹ ڈالنے پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی نے حراست میں لے کر باہر نکال دیا pic.twitter.com/KlMWZh9Gnd
— Independent Urdu (@indyurdu) September 20, 2023