بیورو کریسی میں برف پگھل گئی...

بیورو کریسی میں برف پگھل گئی...
 بیورو کریسی میں برف پگھل گئی...
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( جاوید اقبال سے )تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز اور پنجاب پراونشل مینجمنٹ سروسز سے تعلق رکھنے والے افسران کے 2بڑے  گروپوں میں برف پگھل گئی.  دونوں گروپوں کی اہم شخصیات میں ملاقات ہو گئی, پی ایم ایس کی قیادت کو ان کے مسائل رواں ماہ کے دوران ہی حل کرنے کی دہانی کرا دی. واضح رہے کہ ماضی بعید سے لے کر ماضی قریب تک ڈی ایم جی گروپ اور موجودہ پاس پی ایم ایس گروپ سے تعلق رکھنے والے افسران میں ٹھنی رہتی تھی، یہ لڑائی سالہاسال سے جاری تھی ۔

گزشتہ روز اچانک پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے صدر مرزا نوید بیگ اپنے وفد کے ہمراہ اچانک ملاقات کے لیے پاس گروپ کے اہم افسران ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور اور سیکرٹری سروسز پنجاب زید مقصود چیمہ سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے ۔ ملاقات   سیکرٹری سروسز کی جانب سے اس امر کی یقین دہانی کروائی گئی  کہ آیندہ ہفتے تک خالی اسامیوں کی تعداد ایڈمن ونگ کو بھیج دی جائے گی جس کے بعد بورڈ کا انعقاد اسی مہینے میں ہو گا۔