کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش
کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،ملیر، ملیر کینٹ اور ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں صدر ، ناظم آباد،سرجانی،شاہراہ فیصل پر تیز بارش ہوئی کلفٹن اور ڈی ایچ اے بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی،اس کے علاوہ عزیز آباد، ایف بی ایریا، صفورا سعدی ٹاؤن، پی ای سی ایچ ایس اور صدر میں بارش ریکارڈ کی گئی، شہری خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔